آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ دنیا کی نمبر ایک اور نمبر دو ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بازی ماری اور بھارت کو شکست دیتے ہوئے چیمپیئن کا تاج اپنے سر رکھا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھارت کا سفر - ٹیسٹ چیمپیئن شپ
ساؤتھمپٹن میں بھارتی کرکٹ کی نئی کہانی لکھی جای تھی لیکن ایک بار پھر سے تاریخ میں یہ درج ہوتے ہوتے رہ گئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے پر ٹیسٹ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
icc world test championship
بھارت یہ مقابلہ 8 وکٹوں سے ہار گیا لیکن کئی ایسے بھی پہلو ہیں جن پر ضرور غور کرنا چاہیے۔
دو برس تک جاری رہنے والی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا پہلا ایڈیشن نیوزی لینڈ نے اپنے نام کر لیا لیکن اس میچ میں بھارتی ٹیم میں کئی خامیاں نظر آئیں جن میں ٹیم سلیکشن اور بیٹنگ آرڈر کا ناکام ہوجانا سب سے زیادہ چرچہ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔