اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Test Championship: چوتھے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ایجز باؤل میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ICC World Test Championship) کے فائنل میچ میں چوتھے دن کا کھیل مسلسل بارش کے سبب ایک بھی گیند پھینکے بغیر ختم ہوگیا۔

ICC World Test Championship Final 2021
ICC World Test Championship Final 2021

By

Published : Jun 21, 2021, 9:21 PM IST

چوتھے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع ہی نہیں ہوسکا اور پہلے سیشن کا کھیل مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے بارش رکنے کے بعد کھیل شروع ہونے کی امیدیں بڑھی تھیں لیکن بارش دوبارہ شروع ہوئی اور پانچ گھنٹے انتظار کے بعد آخر کار چوتھے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ پہلے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا لیکن ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ ہونے کی وجہ 23 جون کا دن ریزرو کے طور پر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے ابھی بھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔

میچ کے تیسرے روز اتوار کو بھی میچ خراب روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔

بھارت کی پہلی اننگ 217 رنز پر سمٹ گئی تھی اور نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے ہیں۔ کیوی ٹیم بھارت کے اسکور سے 116 رنز سے پیچھے ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے 54 رنز اور ٹام لاتھم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان کین ولیمسن 12 رنز اور راس ٹیلر کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون اور ایشانت شرما کو ایک ایک وکٹ ملی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 217 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جا رہی اس جوڑی کو کائل جیمیسن نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا جبکہ گِل ویگنر کا شکار بنے۔

روہت شرما 34 رنز اور شبھمن گل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پُجارا کریز پر آئے لیکن محض 8 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 54 گیندیں کھیلی۔

اب تمام امیدیں کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے سے تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور چوتھے وکٹ کے لیے 61 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

ٹیم کے مجموعی اسکور 149 رنز پر کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد سب کی نگاہیں رہانے پر تھیں لیکن بدقسمتی سے رہانے 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا حالانکہ اشون اور جڈیجہ نے کچھ حد تک مزاحمت کی لیکن ٹیم کو بحران سے نہیں نکال سکے۔ جڈیجہ نے 15 اور اشون نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو اور ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی تمام آئی سی سی فائنلز کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی

واضح رہے کہ فائنل میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا اس وجہ سے دوسرے دن ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈبلیو ٹی سی کے پہلے ایڈیشن کا فائنل میچ گزشتہ روز سے شروع ہونا تھا لیکن پہلے دن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کا پہلا دن بارش کے باعث بغیر ٹاس کے ہی ختم کردیا گیا۔

ٹاس سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی لیکن مسلسل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے پہلا سیشن مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔

پہلے سیشن کے بعد بارش کچھ دیر کے لیے رُکی تھی اور میچ شروع ہونے کا امکان تھا لیکن پھر دوبارہ بارش کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آخری سیشن میں پہلے دن کا میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details