پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دور ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے ہمالیائی اسکور کی مدد سے 362 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹی کی خراب شروعات رہی اور دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے محض 8 رنز پر ایک وکٹ گنوادیا ہے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کی چوتھی ڈبل سنچری، ہنری نکولس اور ڈیرل مشیل کی عمدہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں پر 659 رنز بنا کر 362 رنز کی برتری دلائی۔
ولیمسن نے 364 گیندوں میں 238 رنز بنائے جس میں 28 چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے ہنری نکولس (157 رنز) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 369 رنز کی پارٹنرشپ کی جو نیوزی لینڈ کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لیے تیسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔
ہینری نکولس نے اپنی اننگز میں 291 گیندیں کھیلی اور 18 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 157 رنز بنائے۔
ولمسن اور نکولس کی شاندار پارٹنرشپ کو محمد عباس نے ہینری نکولس کو آؤٹ کرکے توڑا۔ اس کے بعد ولیمسن نے ڈیرل مشیل (ناٹ آؤٹ 102 رنز) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 133 رنز جوڑے۔
چائے کے وقفے سے ٹھیک پہلے ولیمسن کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور انہیں فہیم اشرف نے شام مسعود کے ہاتھوں کیچ کرایا۔