انگلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 27 برس بعد سیمی فائنل میں قدم رکھا ہے۔ انگلینڈ نے گذشتہ روز نیوزی لینڈ کو 119 رنزسے شرمناک شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم کے نو میچوں میں 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
عالمی کپ 2019: پاکستان کی راہ ناممکن؟ - پاکستان کی راہ ناممکن
آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ نے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہیں، پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا اب کسی معجزہ سے کم نہیں ہو گا۔
آسٹریلیا، بھارت کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
نیوزی لینڈ پوائنٹ ٹیبل میں 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے اور اسکا رن ریٹ پانچویں ٹیم سے بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی سیمی فائنل کی راہ تقریبا ناممکن سی ہوگئی ہے۔
اس کا مختصر خاکہ یہ ہے: اگر پاکستان 350 رنز بناتی ہے تو اسے 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا اور اگر 400 بناتی ہے تو 316 رنز سے جیتنا پڑےگا۔
اگر پاکستان پہلے گیند بازی کرتا ہے تو پہلی گیند پھینکتے ہی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔