اردو

urdu

ETV Bharat / sports

عالمی کپ: آسٹریلیا کا مقابلہ سریلنکا سے، بارش کے آثار - آسٹریلیا

عالمی کپ 2019 کا 20واں میچ آج اوول کے میدان پر سابق چمپیئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

آسٹریلیا کا مقابلہ سریلنکا

By

Published : Jun 15, 2019, 12:15 PM IST

انگلینڈ اور ویلز میں جاری عالمی کپ میں اب تک 19 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے چار میچ بارش کی نذر ہوگئے، ان چار میچوں میں سے دو میچ سری لنکا کے تھے۔

لندن کے اوول میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ پر بھی بارش کے آثار دکھ رہے ہیں۔ میچ انگلینڈ کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجےشروع ہوگا اور اسی دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی کپ کی تاریخ میں 2019 کے عالمی کپ کے دوران سب سے زیادہ میچز منسوخ ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا اپنے پچھلے میچ میں پاکستان کو 41رنز سے شکست دی تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔

وہیں سریلنکا اپنے چار میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

واضح رہے کی انکے دو میچ بارش کی وجہ سے رد ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details