اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs ENG: اوول ٹیسٹ سے اشون باہر، تھرور بولے- کیا ہارنے کے لیے کھیل رہے ہیں؟

بھارت اور انگلینڈ (IND vs ENG) کی کرکٹ ٹیمیں چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں۔ یہ میچ اوول کے میدان پر کھیلا جارہا ہے۔ آف اسپنر اشون اور محمد سمیع کو بھارت کے پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ملنے پر کانگریس کے سینیئر رہنما ششی تھرور نے حیرانی جتائی ہے۔ تھرور نے کہا کہ اوول ٹیسٹ سے سمیع اور اشون کو باہر رکھنا موت کو دعوت دینے جیسا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیم ہارنا چاہتی ہے۔

tharoor
ششی تھرور

By

Published : Sep 2, 2021, 6:53 PM IST

Updated : Sep 2, 2021, 7:24 PM IST

لندن میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو وہ بھی گیندبازی لیتے، لیکن یہ ایسا ہے جو کسی کے بس میں نہیں ہے۔

ششی تھرور

اسی درمیان کانگریس کے سینیئر رہنما ششی تھرور نے آف اسپنر آر اشون اور تیز گیندباز محمد سمیع کو میچ میں نہ کھلانے کے تعلق سے حیرانی جتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ ایک بار پھر اشون کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے، کیوں کہ اس میدان پر اسپنروں کو مدد ملتی ہے۔ ایسے میں اشون کو نہیں کھلایا جانا، ایسا ہے جیسے آپ میچ ہارنا چاہتے ہیں۔ یہ ٹیم چونکانے والی ہے، اگر آپ ملک کے پانچ گیندباز کو منتخب کرتے ہیں تو اس میں اشون کا نام پہلا یا دوسرا ہونا چاہیے۔

تھرور نے لکھا کہ اول ٹیسٹ میں سمیع اور اشون کو باہر رکھنا موت کو دعوت دینے جیسا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیم ہارنا چاہتی ہے۔

اس میچ میں بھارت نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایشانت شرما کی جگہ امیش یادو اور محمد سمیع کی جگہ شردُل ٹھاکر کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اس نے جوس بٹلر کی جگہ اولی پوپ اور سیم کُرن کی جگہ کرس ووکس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG: آج سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ کھیلا جائے گا

اس ٹویٹ کو تقریباً آدھے گھنٹے میں تین ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 کی برابری پر ہے۔

اوول ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

بھارت-

روہِت شرما، لوکیش راہل، چیتیشور پجارا، وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، رشبھ پنت، رویندر جڈیجا، شردل ٹھاکر، امیش یادو، محمد سراج اور جسپریت بمراہ۔

انگلینڈ۔

روری برنس، حسیب حمید، ڈیوڈ ملان، جو روٹ (کپتان)، اولی پوپ، معین علی (نائب کپتان)، جانی بیسٹو، کریگ اورٹون، اولی رابنسن، جیمس اینڈرسن اور کرس ووکس۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details