اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سری لنکا کی شرمناک شکست - کُشل پریرا

جنوبی افریقہ نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 45 رن سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

south africa beat sri lanka
south africa beat sri lanka

By

Published : Dec 29, 2020, 8:10 PM IST

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 396 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 621 رن بنا کر پہلی اننگز میں 225 رن کی بڑی سبقت حاصل کی۔

سری لنکا نے چوتھے دن دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 65 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز لنچ کے بعد 180 رن پر سمٹ گئی۔

کُشل پریرا نے 33 اور دنیش چندیمل نے 21 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ پریرا نے 87 گیندوں میں دس چوکوں کی مدد سے 64 رن بنائے جبکہ چندیمل نے 25 رن کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ وانندو ہسارنگا نے 53 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رن بناکر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ان کے آوٹ ہوتے ہی سری لنکا کا چیلنج ختم ہوگیا۔

ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے دھننجے ڈی سلوا بلےبازی کے لیے نہیں اترے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لُنگی اینگڈی، اینرک نورکیا، ویان ملڈر اور لوتھو سپاملا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے 199 رن بنانے والے فاف ڈو پلیسس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 60 پوائنٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details