دبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو دوبارہ شروع کرنا متعلقہ حکومتوں کے ہاتھ میں ہے نہ کہ کرکٹ بورڈوں کے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ دونوں ہمسایہ ممالک کوایک دوسرے کے خلاف کھیلے ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنی آخری دو طرفہ سیریز 2012 میں کھیلی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے اس ہندوستانی دورے پر تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ ون ڈے سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی تھی، جبکہ ٹی -20 سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی تھی۔
گانگولی نے جمعہ کو 40 ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک سوال کے جواب میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سفارتی وجوہات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومتوں کی اجازت اور رضامندی کی ضرورت ہے، نہ کہ کرکٹ بورڈوں کی۔
مزید پڑھیں: T20 World Cup 2021:آسٹریلیا ٹی۔20 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنا