اردو

urdu

By

Published : May 26, 2019, 11:18 PM IST

ETV Bharat / sports

پاکستان ۔ بنگلہ دیش کا پریکٹس میچ بارش سے منسوخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ پریکٹس میچ اتوار کو بھاری بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستان ۔ بنگلہ دیش کا پریکٹس میچ بارش سے منسوخ

میچ میں ٹاس نہیں ہوا تھا اور امپائرز نے بالآخر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ تیاریوں کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔

پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پہلا پریکٹس میچ تھا۔

بنگلہ دیش کو اپنا دوسرا پریکٹس میچ 28 مئی کو بھارت سے کھیلنا ہے۔ پاکستان کے پریکٹس میچ پورے ہو چکے ہیں۔

سنہ 1992 میں چیمپئن رہ چکے پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ 31 مئی کو ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کو اپنا پہلا میچ دو جون کو جنوبی افریقہ سے کھیلنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details