اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست - ross taylor

اوول کرکٹ گراؤند پر کھیلے گئے عالمی کپ 2019 سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

By

Published : May 26, 2019, 9:52 AM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ میں جیت کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی ہے بھارتی ٹیم کی بلے بازی پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کی گیند بازی کے سامنے ٹک نہیں سکی اور اسے چھ وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی گیندبازوں نے بھارتی کپتان کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 179 رنوں پر سمیٹ دیا۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رن رویندر جڈیجہ نے بنائے، انہوں نے 50 گیندوں میں 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 30 رنز بنائے۔

اس میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر آپ مکمل طور پر فلاپ رہا اور نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکے۔

ٹرینٹ بولٹ
کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 33 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیمز نيشم نے 26رنوں کے عوض بھارت کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ کولن ڈی گرینڈ ہومے نے 12 رنز دے کر ایک وکٹ ليا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے نصف سنچری بنائی۔

ٹیلر نے 75 گیندوں میں 71 رنز بنائے جبکہ کین ولیمسن نے کپتانی اننگز کھیلی اور 67 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

ان کے علاوہ مارٹن گپٹل نے بھی اننگز کو سنبھالتے ہوئے 22 رن بنائے۔

بھارتی ٹیم

بھارت کی جانب سے جسپپریت بمراہ نے کفایتی گیند بازی کی انہوں نے 4 اوورز میں دو میڈن اوور ڈالے اور محض دو رن ہی دئے اور ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details