دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ 36 سالہ تیز گیند باز بنگلہ دیش کے خلاف تین یک روزہ میچ کی سیریز کا صرف ایک ہی میچ کھیلیں گے اور جو 26 جولائی کو پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'ملنگا نے مجھ سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سیریز کے پہلے میچ کے بعد ہی یک روزہ کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
کرونارتنے نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ملنگا نے سلیکٹرز سے اس بارے میں کوئی بات کی ہے یا نہیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ پہلے مچ کے بعد ہی یک روزہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف تین یک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 28 جولائی اور 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز پریم داسا کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔
ملنگا نے سنہ 2004 میں یو اے ای کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے سری لنکا کی جانب سے 225 یک روزہ میچوں میں 335 وکٹیں حاصل کی ہیں، اور سری لنکا کی جانب سے یک روزہ میچوں میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز ہیں، ان سے آگے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن اور چمنڈا واس ہیں جنہوں نے بالترتیب 523 اور 399 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ ملنگا یک روزہ عالمی کپ مین دو مرتبہ ہیٹ ٹرک لینے والے واحد گیند باز ہیں۔