اردو

urdu

تنازعہ کے باوجود فائنل میں دھرم سینا امپائرنگ کریں گے

By

Published : Jul 12, 2019, 8:12 PM IST

انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کے ساتھ تنازعہ کے باوجود سری لنکا کے کمار دھرم سینا اتوار كو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔

تنازعہ کے باوجود فائنل میں دھرم سینا امپائرنگ کریں گے

آسٹریلیا کے خلاف رائے کو دھرم سینا نے غلط آؤٹ قرار دیا تھا جس کے بعد پویلین لوٹتے وقت انہوں نے امپائر دھرم سینا کو برا بھلا کہا تھا ۔ رائے کی اس حرکت کو اسٹمپ مائیک نے ریکارڈ کر لیا تھا اور ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ لگا تھا اور دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے تھے۔رائے کو امپائر کے فیصلے پر مایوسی کے اظہار اور برا بھلا کہنے کے لئے معطل بھی کیا جا سکتا تھا لیکن فی الحال ان پر صرف جرمانہ ہی لگایا گیا ہے۔

دھرم سینا 2012 اور 2018 میں آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا خطاب جیت چکے ہیں اور 2016 ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد وہ اب دوسری بار عالمی کپ کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔دھرم سینا کے ساتھ فائنل میں مرائس ارسمس ساتھی امپائر ہوں گے۔ان کے علاوہ راڈ ٹکر تیسرے اور علیم ڈار چوتھے امپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدگلے میچ ریفری ہوں گے۔

میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کا خطابی مقابلہ لندن کے لارڈز میں 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details