بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 174 رن بنائے اور میزبان ٹیم کے لیے 305 رن کا تارگیٹ دیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 197 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد بھارت کو پہلی اننگز میں 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
میچ کے چوتھے دن بھارت نے اپنی اننگز کو ایک وکٹ پر 16 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے اور دوسرے سیشن میں 174 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
اس صدی میں صرف ایک بار اس میدان پر چوتھی اننگز میں 300 سے زیادہ کے ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا گیا ہے جو 2001/02 کے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سیزن کے ایک میچ میں ہوا تھا۔
اس کے علاوہ بھارتی ٹیم Indian Cricket Team تیسری اننگز میں 174 رنز سے کم پر آؤٹ ہونے کے بعد صرف چار مرتبہ ٹیسٹ میچ جیت پائی ہے۔
صبح اوپنر لوکیش راہل KL Rahul نے پانچ رنز اور نائٹ واچ مین شاردُل ٹھاکُر نے چار رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ بھارت کو دوسرا دھچکا 34 کے اسکور پر لگا جب کگیسو ربادا نے ٹھاکُر کو آؤٹ کیا۔