بنگلہ دیش نے دہلی میں پہلا میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ ہندستان نے کپتان روہت کی 85 رنز کی شاندار اننگز سے راجکوٹ میں دوسرا مقابلہ آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا۔ ابھی ناگپور میں فیصلہ کن مقابلے کی باری ہے جس میں دونوں ٹیمیں فتح حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگا دیں گی۔
فیصلہ کن جنگ کے لیے اتریں گے بھارت اور بنگلہ دیش - بنگلہ دیش نے دہلی میں پہلا میچ سات وکٹوں سے جیتا
روہت شرما کی طوفانی اننگز سے سیریز میں واپسی کرنے والی ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اتوار کو ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں سیریز پر گرفت مضبوط کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ
بنگلہ دیش نے بھارت سے اب تک کوئی ٹی -20 سیریز نہیں جیتی ہے اور اگر وہ دہلی کی کارکردگی کو دہرا دیتا ہے تو وہ تاریخ رقم کرسکتا ہے۔