میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ دوسرے ہاف میں بھارت کی گگنديپ کور نے میچ کے 45 ویں منٹ میں شاندار گول کیا اور بھارت کو اس مقابلے میں ایک۔صفر کی برتری دلائی۔
جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے انڈر -21 کاخطاب جیتا - ireland
بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے چار ممالک کے کینٹور فٹزگرولڈ انڈر 21 بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آئرلینڈ کو ایک۔صفر سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے انڈر -21 کاخطاب جیتا
میچ کے مقررہ وقت تک آئرلینڈ کی طرف سے کوئی گول نہیں ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے یہ خطابی مقابلہ ایک۔صفر سے اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں چار میچوں میں تین گول داغنے والی ممتاز خان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بنیں۔
آئرلینڈ نے آخری کوارٹر میں تین پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن بھارتی گول کیپر اور ڈفینڈروں نے آئرلینڈ کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔