اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی نے تبدیل کئے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے رولز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کی ہے۔ چیپمیئن شپ کا آغاز بھارت۔انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔

world test championship
world test championship

By

Published : Jun 30, 2021, 6:00 PM IST

آئی سی سی(ICC) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلے ہر سیریز میں ایک جیسے پوائنٹس یعنی 120 پوائنٹس ہوتے تھے پھر چاہے وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہو یا پانچ ٹیسٹ میچوں کی لیکن اب آئندہ ایڈیشن میں ہر میچ کے ایک جیسے پوائنٹس ہوں گے۔ زیادہ سے زیادہ فی میچ کے 12 پوائنٹس ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دوسرے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ(World Test Championship) کے دوران ہر میچ میں جیت کے لیے 12 پوائنٹس دے گی۔ ڈبلیو ٹی سی کا دوسرا ایڈیشن بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے شروع ہوگا۔

میچ جینتے پر 12 پوائنٹس، ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹس اور ڈرا ہونے کی صورت میں چار چار پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

آئی سی سی کے عبوری سی ای او جیوف الارڈس نے رواں ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ڈبلیو ٹی سی(WTC) میں پوائنٹس سسٹم کو تبدیل کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلے ہر سیریز میں ایک جیسے پوائنٹس یعنی 120 پوائنٹس ہوتے تھے پھر چاہے وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہو یا پانچ ٹیسٹ میچوں کی لیکن اب آئندہ ایڈیشن میں ہر میچ کے ایک جیسے پوائنٹس ہوں گے۔ زیادہ سے زیادہ فی میچ کے 12 پوائنٹس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹیموں کی درجہ بندی کا فیصلہ میچ کھیل کر ان کے پوائنٹس کے فیصد پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رتن ایوارڈ کے لیے متالی اور اشون کے نام کی سفارش

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوز کی کمیٹی کے اجلاس میں پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کی منظوری دی جانی ہے۔

جون 2023 میں ختم ہونے والے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ سیریز کے علاوہ اس سال کی ایشیز سیریز ہی پانچ میچوں کی سیریز ہوگی۔

اگلے سال آسٹریلیا کے بھارت دورے میں چار ٹیسٹ میچوں کی واحد سیریز ہوگی۔

نو ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم مجموعی طور پر 6 سیریز کھیلے گی جن میں تین گھریلو سرزمین پر اور تین حریف ٹیم کے گراؤنڈ پر جیسے اس سے پہلے سیزن میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی سی کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں انگلینڈ ٹیم سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد بھارت(19 ٹیسٹ میچ)، آسٹریلیا (18 میچ) اور جنوبی افریقہ (15 میچ) کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ٹیمیں 13 جبکہ پاکستان 14 ٹیسٹ کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details