اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پونم ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب - آگرہ ،اترپردیش

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر پونم یادو کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس کی اطلاع ملتے ہی پونم یادو کے رشتے داروں کو مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پونم ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب

By

Published : Aug 18, 2019, 5:04 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں موجود ایکلاویہ اسٹیڈیم سے کرکٹ کی شروعات کرنے والی پونم ابھی سکندر آباد کے ریلوے کیمپ میں ہیں۔

خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پونم ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب
بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی پونم آگرہ کی چوتھی ایسی شخصیت ہیں جنہیں ارجن ایورڈ سے نوازا جائے گا۔آگرہ کے عیدگاہ کالونی میں رہنے والی پونم یادو کے والد ریٹائرڈ صوبے دار رگھو ویر سنگھ ہیں اور والدہ منی دیوی نے بتایا کہ پونم نے کرکٹ کی تعلیم ایکلاویہ اسٹیڈیم میں لی۔واضح رہے کہ رواں برس بی سی سی آئی کی طرف سے ارجن ایوارڈ کے لیے چار کرکٹ کھلاڑیوں کے نام بھیجے گئے تھے، اس میں رویندر جڈیجا، فاسٹ بالر محمد شمی، فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور خواتین کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر پونم یادو کا نام شامل ہے۔ ارجن ایوارڈ کے لیے فائنل ہوئی فہرست میں رویندر جڈیجا اور پونم یادو کو منتخب کیا گیا ہے۔ پونم کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی ہونہار ہے ۔آٹھ برس کی عمر میں ضد اور جنون سے ہی وہ ایکلاویہ اسٹیڈیم پہنچی اور کرکٹ کھیلنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں، ہمیں امید نہیں تھی۔ہم نے کبھی بیٹا اور بیٹی میں فرق نہیں رکھا۔بیٹیوں کو بھی ایسے مواقع دیے۔اس موقع کو صحیح استعمال کر کے آج پونم یہاں پہنچی ہے۔پونم یادو کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کو ارجن ایوارڈ مل رہا ہے، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔ہم نے کبھی بیٹا اور بیٹی میں فرق نہیں کیا۔ہم سب سے یہی کہیں گے کہ بیٹیوں کو پڑھائیں، جس سے وہ آگے بڑھیں اور گھر کا نام روشن کریں۔پونم یادو کے کوچ منوج کشواہا نے بتایا کہ جب پونم میرے پاس ٹریننگ کے لیے آئی تو وہ پہلے سے لیگ اسپن بالنگ کرتی تھی۔جسے ہم نے ایک سمت دکھائی۔اپنی محنت سے وہ پہلے اترپردیش خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان بنی اور اب وہ انٹرنیشنل، ونڈے اور ٹی 20 میچ کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پونم کو ارجن ایوارڈ ملنے سے میں بہت خوش ہوں، اس سے زیادہ ایک استاد کو اور کیا چاہیے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details