اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھوپال میں ورلڈ کپ کا بخار - کرکٹ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کرکٹ کے شائقین کا عالمی کپ کے تئیں جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، روزہ دار بھی عالمی کپ دیکھنے کے لئے جلد از جلد کام ختم کر کے میچ دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 31, 2019, 11:38 PM IST

بھوپال میں کرکٹ کے مداح ندیم جعفری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذہن میں بار بار یہ آرہا ہے کہ جلد سے جلد وقت گزرے اور ہم میچ دیکھیں۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ہم آفس میں بھی میچ کا اسکور معلوم کرنے کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ندیم نے کہا کہ انہیں آسٹریلیا کی ٹیم پسند ہے لیکن وہ بھارتی ہیں اس لئے وہ بھارت کی ٹیم کو پورا پورا سپورٹ کریں گے اور ان کی خواہش ہے کہ بھارت ہی عالمی کپ جیتے۔

محمد اعظم نے کہا کہ رمضان کی وجہ سے ہمارے پاس وقت کی کمی ہے جس کے سبب ہم وقت پر میچ نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔

وہیں کرکٹ کے کھلاڑی روہت نے کہا کہ رواں عالمی کپ میں ساری ٹیمیں مضبوط ہیں اور مقابلہ سخت ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details