بنگلہ دیش کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی سے بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، عالمی کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں بابر نے جاوید میاںداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے 27 برس پرانا ریکارڈ توڑا
بابر اعظم پاکستانی بلے بازی کی سب سے مضبوط کڑی ہیں، رواں عالمی کپ میں بابر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بابر اعظم
پاکستان کی جانب سے ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز جاوید میاںداد تھے جنہوں نے سنہ 1992 کے عالمی کپ میں 437 رنز بنائے تھے اور اپنی ٹیم کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب بابر نے میاںداد کو وپیچھے چھوڑ دیا ہے اور پہلے مقام پر آ گئے ہیں، جاوید میاںداد نے 9 میچوں میں 437 رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے 8 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔