اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز پر آسٹریلیا کی فتح

برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 15 رنز سے شکست دیدی۔

ویسٹ انڈیز پر آسٹریلیا کی فتح

By

Published : Jun 6, 2019, 11:50 PM IST


آٹھویں نمبر کے بلے باز کولٹر نائل (92 رن) کی اپنے کریئر کی سب سے بڑی پاری اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ (73) کے ساتھ ان کی ساتویں وکٹ کے لیے 102 رن کے اہم اشتراک کی مدد سے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 49 اوور میں 288 رن بنائے اور ایک قابل دفاع ہدف رکھا تھا۔

آسٹریلیا نے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔ تیز گیندباز مشیل اسٹارک (46 رن، 5 وکٹ) کی زبردست گیند بازی کے دم پر گذشتہ چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 15 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔

کولٹر نائل (92) اور اسٹیون اسمتھ (73) نے آسٹریلیا کو مصیبت کی گھرڑی سے نکال کر 49 اوور میں 288 رن کی مضبوط صورتحال میں پہنچادیا اور آسٹریلیا نے پھر ویسٹ انڈیز کے چیلنج کو 9 وکٹ پر 273 رن پر روک دیا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔ جبکہ پاکستان کو ہرانے والی ویسٹ انڈیز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شروعاتی گرفت سے نکلنے کا موقع دے کر میچ ہاتھ سےگنوا بیٹھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیاکے بلے باز کولٹر نائل نے 92 رن بنا کر عالمی کپ کی تاریخ میں آٹھویں نمبر کے بلے باز کا یہ سب سے بڑا اسکور کیا ہے۔

یہ ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں اور اس سے نیچے کسی بلے باز کا دوسرا مشترکہ طور پر سب سے بڑا اسکور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details