اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دی - Australia vs Bangladesh Live Score

برطانیہ میں جاری بارہویں عالمی کپ کے 26ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی۔

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

By

Published : Jun 20, 2019, 5:04 PM IST

Updated : Jun 21, 2019, 12:02 AM IST


یہ مقابلہ ٹرینٹ برج کے میدان پر کھیلا گیا تھا۔

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (166) کی شاندار سنچری اور عثمان خواجہ (89) اور کپتان آرون پینچ (53) کی بہترین نصف سنچریوں سے سابق چمپئن آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو جمعرات کے روز 48 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 381 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ بنگلہ دیش کے لئے ہدف پهاڑنما تھا لیکن اس نے قابل ستائش جدوجہد کرتے ہوئے 50 اوور میں 8 وکٹ پر 333 رن بنائے۔

مشفق الرحیم نے 97 گیندوں میں 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 102 رن بنا کر اپنی ٹیم کو شرمناک شکست سے بچایا۔ مشفق کا یہ ساتویں اور ورلڈ کپ میں پہلی سنچری تھی۔

آسٹریلیا کی چھ میچوں میں یہ پانچویں جیت تھی اور اس کے اکاؤنٹ میں 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کو چھ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے اکاؤنٹ میں پانچ پوائنٹس ہیں۔

بنگلہ دیش کی اس شکست سے امیدیں کم ہو گئی ہیں اور اسے اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے۔ 174 گیندوں میں 14 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 166 رن بنانے والے وارنر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

آسٹریلیائي اننگز میں 49 اوور کے بعد بارش آئی اور کچھ دیر کے لئے کھیل روکنا پڑا۔ لیکن اووروں میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی اور 50 اوور پورے کئے گئے۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا ٹیم کا آغاز شاندار رہا اور اس کے دونوں اوپنر وارنر اور فنچ نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 121 رنوں کی بہترین شراکت کر کے ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی۔

وارنر نے 174 گیندوں میں 14 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے اور اپنی 16 ویں سنچری بھی مکمل کر لی۔

Last Updated : Jun 21, 2019, 12:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details