اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بزرگ پرستار چارولتا پٹیل توجہ کا مرکز بنیں - 87 year old cricket fan

بنگلہ دیش اور بھارت کےدرمیان منگل کے روز برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پہنچی بزرگ خاتون پرستار نے سب کا دل جیت لیا۔

بزرگ پرستار چارولتا پٹیل توجہ کا مرکز بنیں

By

Published : Jul 3, 2019, 8:36 PM IST

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اورسرکردہ بلے باز روہت شرما میچ کے بعد 87 سالہ بزرگ خاتون چارولتا پٹیل سےملنے کے لئے ان کے پاس پہنچے۔
وراٹ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’ میں سبھی مداحوں کی محبت اور حمایت کے لئے اور خاص طور پر چارولتا پٹیل جی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ وہ 87 سال کی ہیں اور سب سے پرجوش اور دل سے چاہنے والے پرستاروں میں سے ایک ہیں‘‘۔
وراٹ اور روہت شرما نے میچ کے بعد بزرگ پرستار کا آشرواد بھی لیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔
بزرگ خاتون نے ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے مبارکباد بھی پیش کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details