اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولمپکس میں دیکھنے کو ملے گا کرکٹ، آئی سی سی کی تیاریاں شروع

آئندہ 2028 اولمپک میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے آئی سی سی کی کوشش جاری ہے۔

Cricket will also be seen in Olympics
Cricket will also be seen in Olympics

By

Published : Aug 10, 2021, 9:14 PM IST

کرکٹ مداح کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آرہی ہے جہاں آئی سی سی نے سال 2028 میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی کوشش جاری رکھی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) 2028 اولمپک میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے بولی لگائے گا۔

آئی سی سی نے کھیل کی طرف سے بولی کی قیادت کرنے کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو لاس ایجنلس 2028، برسبین 2032 اور اس سے آگے کے لئے کرکٹ کو اولمپک کا حصہ بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے منگل کے روز جاری ریلیز کے مطابق امریکہ میں 30 ملین یعنی تین کروڑ کرکٹ شائقین رہتے ہیں جس سے ایل اے 2028 کرکٹ کے لئے اولمپک چیمپئن شپ میں واپسی کرنے کے لئے پسندیدہ کھیل بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اپنے کم ترین ٹی-20 اسکور پر ڈھیر، سیریز میں 1-4 سے بنگلہ دیش کی فتح

واضح رہے کہ کرکٹ نے اب تک اولمپک میں صرف ایک موجودگی درج کی ہے وہ بھی پیرس 1900 میں، جب صرف ٹیمیں گریٹ برطانیہ اور میزبان فرانس ایک دوسرے کے ساتھ کھیلے تھے۔ اگر 2028 میں کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جاتا ہے تو 128 سال کے طویل وقفے بعد کرکٹ مقابلہ کھیلا جائے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details