اردو

urdu

By

Published : Apr 1, 2020, 8:22 PM IST

ETV Bharat / sports

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے کیریئر کے دوران مہندر سنگھ دھونی اور کپتان وراٹ کوہلی سے زیادہ تعاون سابق کپتان سورو گنگولی سے ملا۔

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا
دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے کیریئر کے دوران مہندر سنگھ دھونی اور کپتان وراٹ کوہلی سے زیادہ تعاون سابق کپتان سورو گنگولی سے ملا۔

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

گنگولی کی کپتانی میں ڈیبو کرنے والے یوراج نے گزشتہ سال جون میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

38 سالہ یوراج نے اسپوٹرس اسٹار سے کہاکہ میں نے گنگولی کی قیادت میں کھیلا اور مجھے ان سے کافی تعاون ملا۔

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

اس کے بعد دھونی آئے اور میرے لئے گنگولی اور دھونی کے درمیان کا انتخاب مشکل ہے۔ لیکن گنگولی کے ساتھ میری بہت سی یادیں ہیں کیونکہ انہوں نے میرا کافی ساتھ دیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی حمایت مجھے دھونی یا وراٹ سے ملی۔

یوراج نے دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ہندوستان کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ مین آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے۔

دھونی اور وراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی نے دیا

وہ دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلا ٹی -20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن بھی تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور ایسے میں یوراج بھی دوسرے لوگوں کی طرح گھر میں رہ کر وقت گزار رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details