سچن تندولکر کے کووڈ-19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹورنامنٹ میں ساتھ کھیلنے والے یوسف پٹھان کی بھی کووڈ-19 رپورٹ مثبت آئی ہے، انھوں نے خود یہ معلومات ٹویٹ کے ذریعہ دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "میں آج کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگیا ہوں، مجھ میں معمولی علامات ہیں، میں نے اس بات کی تصدیق کے بعد ہی گھر میں خود کو کورنٹائن کرلیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اور دوائیں لے رہا ہوں، میں ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ جو کو میرے رابطے میں آئے ہیں انھیں خود بھی جلد ٹیسٹ کرانا چاہئے۔ "