اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کو الوداع کہا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اور 2011 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کر کے دی۔

Yusuf Pathan
عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان

By

Published : Feb 26, 2021, 5:48 PM IST

عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان نے سبکدوشی کی خبر سوشل میڈا پر پوسٹ کرکے دی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 'میں اپنے اہل خانہ، دوستوں، مداحوں، ٹیموں، کوچوں اور پورے ملک کا تمام تر تعاون اور محبت کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

یوسف پٹھان نے اپنے کیریئر میں 57 یک روزہ اور 22 ٹی-ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ اس کے علاوہ یوسف نے 174 آئی پی ایل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

یوسف پٹھان نے 2007 کے ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں وہ عالمی چیمپیئن بھی بن گئے تھے۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی کھلاڑی نے عالمی کپ کے فائنل میں قدم رکھا تھا اور چیمپیئن کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

یوسف پٹھان کا ٹویٹ

آئی پی ایل میں انہوں نے راجستھان رائلز کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے 2008 میں شہرت حاصل کی۔ انہوں نے راجستھان رائلز کو افتتاحی آئی پی ایل میں جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور آج تک یہ راجستھان رائلز کا واحد آئی پی ایل ٹائٹل ہے۔ یوسف پٹھان کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

یوسف پٹھان نے سنہ 2010 میں ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یوسف آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ کرس گیل کے پاس آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔ کرس گیل نے 30 گیندوں پر سنچری بنائی ہے۔

یوسف پٹھان نے حیدرآباد میں حال ہی میں ایک کرکٹ اکیڈمی بھی کھولی

واضح رہے کہ یوسف آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے تیز بھارتی بلے باز ہیں۔ اس معاملے میں دوسرا نمبر مینک اگروال کا ہے جس نے سنہ 2020 میں راجستھان کے خلاف 45 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔

یوسف پٹھان نے حیدرآباد میں حال ہی میں ایک کرکٹ اکیڈمی بھی کھولی ہے۔ رواں سال جنوری میں عرفان پٹھان نے کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details