اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا: عمران طاہر - جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے۔

World has to learn to live with coronavirus: Imran Tahir
ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا: عمران طاہر

By

Published : May 22, 2020, 3:22 PM IST

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچوں کا انعقاد عجیب لگے گا لیکن اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے ۔کرکٹ کہیں سے تو شروع کرنی ہی ہے تو یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا ۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔

عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔

عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہناپڑتا ہے۔واضح رہے کہ عمران طاہر پی ایس ایل کے بعد کچھ روز لاہور میں اپنی فیملی کے پاس رکے تھے، کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونےکی وجہ سے ساؤتھ افریقہ نہیں جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details