بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے خزانچی ارون دھومل نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے کہا کہ آسٹریلیا میں اکتوبر-نومبر میں ٹی -20 ورلڈ کپ کا امکان کم ہی ہے۔ایسا صرف سفر کی پابندیوں کی وجہ سے نہیں ہے۔کھلاڑی طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں ۔
کیا یہ ممکن ہو گا کہ وہ بغیر کسی تیاری کے براہ راست اترکر ورلڈ کپ میں حصہ لیں ۔ اس بارے میں تمام کرکٹ بورڈز کو فیصلہ لینا ہوگا۔اکتوبر نومبر میں اس کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کے مستقبل پر کورونا وائرس کے خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں اور ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو پائے گا یا نہیں۔
کرکٹ اس وقت دنیا بھر میں ٹھپ پڑا ہے، ہندستان میں آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جا چکا ہے، کئی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہو گئی ہیں۔