بھارتی کرکٹرز کو بی سی سی آئی اور آج آئی پی ایل میں کروڑوں روپے ملتے ہیں جبکہ ان کی میچ فیس لاکھوں روپے ہے لیکن سنہ 1983 میں کپل دیو کی کپتانی میں پہلی بار یک روزہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹرز کی میچ فیس 1500 روپے اور یومیہ بھتہ 200 روپے تھا۔
بھارت نے 25 جون 1983 کو اس وقت کی سب سے طاقتور کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔
بھارتی کپتان کپل دیو ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ اُسی سال 21 ستمبر کو بھارت نے دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ نمائشی میچ کھیلا تھا۔ یہ میچ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے کھیلا گیا تھا جسے انڈیا الیون نے ایک وکٹ سے جیتا تھا۔ واضح رہے کہ یہ ان آفیشیل ون ڈے میچ تھا۔
اس میچ میں پاکستان نے 50 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محسن خان نے 50 اور مدثر نذر نے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگز میں میچ فلڈ لائٹ فیل ہونے کی وجہ سے میچ 50 اوور کا کر دیا گیا۔(اس وقت ون ڈے 60 اوورز میں کھیلا جاتا تھا)۔
ہدف کے تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم صرف 101 رنز پر سات وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن کیرتی آزاد نے ناٹ آؤٹ 71 رنز اور مدن لال نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو ایک وکٹ سے جیت دلائی تھی۔
بھارت نے 49.3 اوورز میں 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا کر دلچسپ انداز میں میچ جیت لیا۔ کیرتی آزاد نے اپنی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے تھے۔
اُس میچ کے لئے بھارتی کھلاڑیوں کو 1500 روپے میچ فیس اور 200 روپے یومیہ بھتہ ادا کیا گیا تھا۔ بھارتی ٹیم میں کپل دیو (کپتان)، مہندر امرناتھ (نائب کپتان ، سنیل گواسکر، کرشنماچاری سری کانت، یشپال شرما، سندیپ پاٹل، کیرتی آزاد، راجر بنی، مدن لال، سید کرمانی، بلویندر سنگھ سندھو، دلیپ وینگسرکر، روی شاستری اور سنیل والسن شامل تھے جبکہ ٹیم کے منیجر بشن سنگھ بیدی تھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منیجر کو تین دن کے لیے مجموعی طور پر 600 روپے اور میچ فیس 1500 روپے دی گئی۔ اس طرح کھلاڑیوں اور منیجر کو کل 2100-2100 روپے ملے۔