اردو

urdu

ETV Bharat / sports

عالمی چمپیئن انگلینڈ عرش سے فرش پر - واحد ٹسٹ میچ

ٹم مورٹگز کی شاندار بالنگ کی بد ولت آئرلینڈ کی ٹیم نے ورلڈ کپ فاتح انگلینڈ کو لارڈ س میں کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ کے پہلے دن 85 رنوں پر ڈھیر کردیا ۔

ورلڈ چمپیئن انگلینڈ عرش سے فرش پر

By

Published : Jul 24, 2019, 6:14 PM IST

لاڑد س میں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آ ئرلینڈ کے گیندبازوں نے لائن، لینتھ پر بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے کپتان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔

ورلڈ چمپیئن انگلینڈ عرش سے فرش پر

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جوزف برنس(چھ) اور جیسن رائے (پانچ)اپنی ٹیم کو ٹھوس شروعات دلانے میں ناکام رہے۔ دونوں بلے باز آ ٹھ رنوں کی شراکت داری کرکے پویلین لوٹ گیے۔

آ ئرش گیندبازوں نے عمدہ بالنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو وقفہ وقفہ پر جھٹکا دیتے رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 23.4 اووورں میں 85 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوزف ڈینلی(23)،سیم کورین(18 ) اور پیٹر اسٹون(19) رن بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے چھ بلے باز ڈبل فیگر تک پہنچ نہیں سکے جبکہ دو بلے باز کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

آئر لینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگیز نے 9 اوووروں میں 13 رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آ ؤٹ کیا ۔ اس کے علاوہ رچرڈ ایڈیر کوتین جبکہ باوئیڈ راکن کو دو وکٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details