دراصل خواتین ٹی 20 کرکٹ میں ایک ٹیم محض چھ رنوں پر ڈھیر ہوگئی یہ میچ کوئی کلب کی ٹیمیں نہیں کھیل رہی تھی بلکہ یہ ایک بین الاقوامی میچ تھا۔
یہ مقابلہ مالی اور روانڈا کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مالی کی ٹیم صرف چھ رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور کا یہ نیا ریکارڈ بن گیا ہے، اس سے پہلے اسی سال جنوری میں چین کی خواتین ٹیم 14 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی، لیکن اب سب سے کم اسکور کا یہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔