مائیکل وان نے کہا کہ میں اس بات پر قائم رہوں گا کہ بھارت کو شکست دینے والی ٹیم عالمی کپ کی فاتح ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں عالمی کپ میں بھارتی ٹیم ابھی تک ایک میچ نہیں ہاری ہے اور رواں عالمی کپ میں غیر مفتوح رہنے والی واحد ٹیم ہے۔

بھارت نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ انداز میں شکست دیتے ہوئے توائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے اور اسی کے ساتھ سیمی فائنل میں بھی اپنا مقام یقینی کر لیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے ٹویٹ کر کے ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ 'اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔'
واضح رہے کہ دھون عالمی کپ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن محض دو میچ ہی کھیل سکے اور زخمی ہونے کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہوگئے انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بھی بنائی تھی۔