بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے) کے صدر کونڈ ریلی نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے سسر کی آخری رسومات میں شریک سمنز کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سمنز نے انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت لی تھی۔ ریلی نے سمنز کی آخری رسومات میں شرکت کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اور غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے انہوں نے ٹیم کے ممبروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ریلی بورڈ آف ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) کے ممبر بھی ہیں۔
سمنز کو گذشتہ ہفتے اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کے تربیتی کیمپ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ واپس آنے پر سمنز نے احتیاط کے طور پر خود کو ہوٹل میں قرنطین کرلیا اور ان کا ٹیسٹ دو بار منفی آ گیا۔