اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈین بلے باز پر چار میچوں کی پابندی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازی نیکولس پوران پر گیند کی شکل بگاڑنے پر چارمیچوں کی پابندی عائدکردی ۔

ویسٹ انڈین بلے باز پر چار میچوں کی پابندی

By

Published : Nov 13, 2019, 7:59 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان کھیلے گیے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران ویسٹ انڈین بلے باز نیکولس پوران کوگیندکی شکل بگاڑنے کاقصوروارپایاتھا۔

آئی سی سی نے تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نیکولس پوران کوآئی سی سی کے ضابط2.14 کے تحت قصوروارپایا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان کھیلے گیے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران نیکولس پوران کو گیندکی شکل بگاڑتے ہوئے دیکھاگیا تھا۔ کیمروں نے ان کی اس حرکت کو قید کرلیاتھا۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریرز میں0۔3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس واقعہ کےبعد ویسٹ انڈیز کے بلے باز نیکولس پوران نے اپنی ٹیم اور افغانستان کے کھلاڑیوں سے معذرت کرلی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے ۔ آ ئی سی سی کی جانب سے مجھے سزا مل گئی ہے۔میں یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطی دوبارہ نہ کروں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details