اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی - جیسن ہولڈر کی سربراہی میں ویسٹ انڈیز

تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز آٹھ جولائی سے ساوتھمپٹن ​​کے ایجیز باؤل میں شروع ہوگی اور پھر اگلے دو ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔

cricket
cricket

By

Published : Jun 9, 2020, 6:08 PM IST

جیسن ہولڈر کی سربراہی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ کپتان ہولڈر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ آگے بڑھے گی۔

سنہ 2020 کے ابتدائی مراحل میں شائقین کو کئی مہینوں ٹیلی ویژن پر اسپورٹس دیکھنے کو نہیں ملا۔ اب وہ ٹیلی ویژن پر براہ راست کرکٹ کے منتظر دیکھیں گے۔ انگلینڈ کے کپتان 'جو روٹ' نے ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا 'یہ انتہائی انوکھا ہوگا اور مجھے لگتا ہے کہ پوری دنیا کو دوبارہ کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا'۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

ٹیسٹ سیریز میں تین ٹیسٹ ہوں گے۔ یہ اصل میں جون میں کھیلا جانا تھا لیکن اب یہ کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے 8 جولائی کو شروع ہوگا۔

ہولڈر نے کہا 'یہ کرکٹ اور عام طور پر کھیلوں میں ایک بہت بڑا قدم ہے کیونکہ ہم اس سیریز کے لئے انگلینڈ آئے ہیں اور کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہت محنت صرف ہوئی ہے'۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ سارے میچز بند دروازوں کے پیچھے زیادہ 'بائیو سیفٹی' کے انتظام کے ساتھ ایجز بول اور اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کھیلے جایئں گے۔

کھلاڑیوں کو صحت کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونا پڑے گا اور ہر بار ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔

سیریز کا اوپنر آؤٹ جولائی سے ساوتھمپٹن ​​کے ایجز باول میں شروع ہوگا، اگلے دو ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ منٖفی آیا ہے اور مینچسٹر پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details