اتراکھنڈ رنجی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم جعفر نے اپنے خط میں اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران پر الزام عائد کیا کہ افسران نااہل کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔
کوچ کی سفارشات پر عمل نہ ہو تو عہدے کا کوئی فائدہ نہیں: وسیم جعفر - اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن
وسیم جعفر نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں انتظامیہ کی غیر ضروری مداخلت کے سبب وہ ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوئے۔
wasim jaffer resigns
وسیم جعفر کے مستعفی ہونے کے بعد اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری نے کہا کہ انہیں ٹیم کے ارکان سے اطلاع ملی کہ جعفر ڈریسنگ روم میں فرقہ واریت کو فروغ دینے جیسی بات کرتے ہیں اور مسلم کھلاڑیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
وسیم جعفر نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فرقہ پرست ہوتے تو انہیں عہدے سے برخاست کیا جاتا نہ کہ وہ خود مستعفی ہوتے۔