وقار یونس نے گزشتہ روز آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ 'بارش سے متاثرہ میچوں پر کوئی شکوہ نہیں کر سکتے اس لیے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہو تو خراب موسم کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، اس طرز کی کرکٹ ابھی بھی تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجربہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ 'خراب موسم میں میچ کا مکمل نہ ہونا مایوس کن ہے تاہم 6 دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا طویل ہوجائے گا اورمیں اس طرز کی کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کا حامی نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 'ساؤتھمپٹن میں پورا میچ ہوتا تو ہمارے گیند باز انگلیند کے بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے تھے۔
وقار یونس نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔