یہ پہل گلوفنس ہے جو شائقین کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔بین الاقوامی سطح پر نشر ہونے والے کیو 20 پروگرام میں سات مختلف ممالک کی انٹر نیشنل کھیل شخصیات شامل ہوں گی ۔کھیل کاروباری دنیش پانڈے اس سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔
کیو 20 گلوفنس کی ایک منفرد پہل ہے جو پورے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہو گی، جہاں بین الاقوامی کھیلوں کے پرستار اپنے کھیل ستاروں کے ساتھ بات چیت میں 20 دلچسپ سوال پوچھیں گے۔ اس ایپی سوڈ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انگلش کمنٹیٹر گاور اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار شامل ہوں گے۔
گاور نے اس پروگرام کے لئے کہا کہ یہ بین الاقوامی کھیلوں کے پرستار کے ساتھ جڑنے کا ایک شاندار موقع ہے۔یہ نہ صرف شائقین کو ہمارے بارے میں مزید جاننے کا موقع دے گا، بلکہ ہمیں دنیا بھر کے شائقین کے قریب آنے کا موقع بھی دے گا۔میں واقعی میں ان دلچسپ سوالات کے جواب دینے کے لئے بے چین ہوں، جو پرستار پوچھیں گے۔