گانگولی نے کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں سے کہا کہ " بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے لیکن وہ ابھی تک وراٹ کوہلی کی کپتانی میں عالمی ٹورنامنٹ نہیں جیت پائی ہے۔ میرا اتنا ہی کہنا ہے کہ وراٹ کی ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹ بھی جیتنے کی ضرورت ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ ہر بار جیتیں کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے لیکن ہم سات بڑے ٹورنامنٹوں میں خطاب نہیں جیت پائے ہیں. "
وراٹ کی ٹیم انڈیا نے گھریلو سطح پر اپنا ایسا دبدبہ پیدا کیا ہے کہ اس کا موازنہ اسٹیو وا اور رکی پونٹنگ کی طاقتور آسٹریلیائی ٹیموں سے کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی وہ بیرون ملک کا دورہ کرنے والی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ لیکن مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے بھارت کی سینئر مرد اور خاتون ٹیم میں سے کوئی بھی بڑا خطاب نہیں جیت پائی ہے۔