اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ناظرین کے بغیر جادوئی ماحول کی کمی کھلے گی' - کرکٹ کی خبریں

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ کرکٹ شائقین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے لیکن ان کے بغیر مقابلے میں جادوئی ماحول نہیں بن پائے گا اور کھلاڑیوں کو اس کی کمی محسوس ہوگی۔

'ناظرین کے بغیر جادوئی ماحول کی کمی کھلے گی'
'ناظرین کے بغیر جادوئی ماحول کی کمی کھلے گی'

By

Published : May 8, 2020, 8:55 PM IST


کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسے میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کو ناظرین کے بغیر کرائے جانے پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔اگرچہ اس پر کرکٹروں کی رائے مختلف ہے۔آئی پی ایل کو بھی شائقین کے بغیر منعقد کرنے کی بحث زوروں پر ہے لیکن فی الحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔آئی پی ایل کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

'ناظرین کے بغیر جادوئی ماحول کی کمی کھلے گی'
وراٹ کا خیال ہے کہ وبا کے ختم ہونے کے بعد امکان ہے کہ کرکٹ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے جذبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لیکن ناظرین کے جادوئی ماحول کی ضرور کمی کھلے گی۔وراٹ نے ناظرین کے بغیر میچ منعقد کرنے کے سوال پر اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ یہ ممکن ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو۔لیکن میں ایمانداری سے کہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اسے کس طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ ہم سب شائقین کے درمیان کھیلنے کے عادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت اچھے جذبے سے کھیلے جائیں گے۔لیکن ناظرین کے جوش بڑھانے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے اور میچ کے دوران جو سنسنی ہوتی ہے، جسے اسٹیڈیم میں بیٹھا ہر شخص محسوس کرتا ہے۔ناظرین کے بغیر کھیلنے سے ان جذبات کو لا پانا بہت مشکل ہوگا۔کپتان نے کہا کہ چیزیں چلتی رہیں گی لیکن مجھے اس بات پر شک ہے کہ جو جادوئی ماحول ناظرین کے سامنے کھیلنے سے اسٹیڈیم میں بنتا ہے ویسا ماحول اس کے بغیر نہیں بن سکتا۔.یہ سچ ہے کہ ہم کرکٹ کھیلیں گے لیکن ان لمحوں کو واپس لا پانا مشکل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details