اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فیروز شاہ کوٹلہ میں وراٹ کوہلی اسٹینڈ - دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن

بھارتی کرکٹ کے کپتان اور ریكارڈز کے بے تاج بادشاہ وراٹ کوہلی کے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ میں ایک اسٹینڈ کا نام وراٹ کوہلی اسٹینڈ نام سے منسوب کیا جائے گا۔

وراٹ کوہلی

By

Published : Aug 18, 2019, 10:22 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:01 AM IST

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے ) نے یہ اعلان کیا ہے کہ یکے بعد دیگرے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والے کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام پر کوٹلہ گراؤنڈ میں ایک اسٹینڈ کو منسوب کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

وراٹ نے 11 برس قبل آج ہی کے دن یعنی 18 اگست کو اپنے بین الاقوامی کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔

کوہلی فی الحال قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور اپنے 11 سالہ بین الاقوامی کرئیر میں انہوں نے متعدد عالمی ریکارڈز بنائے ہیں اور اب ان کے نام فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ منسوب کیا جائے گا۔

ڈی ڈی سی اے کے صدر رجت شرما نے اس بابت کہا کہ ٹیم انڈیا کے ارکان کے اعزاز میں دارالحکومت کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم كمپلیكس میں آئندہ 12 ستمبر کو ایک اعزازی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وراٹ کے نام اسٹینڈ منسوب کئے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مرکزی وزیر کھیل كرن رجیجو بھی تقریب میں مدعو رہیں گے۔

واضح رہے کہ وراٹ تیسرے کھلاڑی ہوں گے جن کے نام پر کوٹلہ کے اسٹینڈ کا نام رکھا جائے گا، اس سے پہلے بشن سنگھ بیدی اور مہندر امرناتھ کے نام پر کوٹلہ کے دو اسٹینڈ کے نام رکھے گئے ہیں لیکن یہ دونوں کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں اور ان کے ریٹائر ہونے کے کافی برسوں بعد اب کوٹلہ میں ان کے نام پر اسٹینڈ کے نام رکھے گئے جبکہ اس ہال آف فیم میں وراٹ سب سے نوجوان اور فعال کھلاڑی ہیں۔

رجت شرما نے مزید کہا کہ عالمی کرکٹ میں وراٹ کی شاندار کارکردگی پر ڈی ڈی سی اے کو فخر ہے۔

اس کے علاوہ وریندر سہواگ اور انجم چوپڑا دو دیگر ایسے کھلاڑی ہیں جن کے نام پر کوٹلہ کرکٹ گراؤنڈ کے گیٹ منسوب ہیں جبکہ ہال آف فیم سابق کپتان منصور علی خان پٹودی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

رجت شرما نے کہا کہ کوٹلہ کو فخر ہے کہ وراٹ نوجوان کھلاڑی کے طور پر اس میدان پر کھیلے تھے اور انہوں نے کرکٹ کے میدان میں بے مثال ریکارڈز اپنے نا کئے ہیں۔

وراٹ کی کامیابیوں کو یادگار بنائے رکھنے کے لیے ڈی ڈی سی اے وراٹ کے نام پر ایک اسٹینڈ منسوب کر رہا ہے۔

ڈی ڈی سی اے صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وراٹ کوہلی اسٹینڈ دہلی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ذریعہ تحریک بنے گا اور ہمیں خوشی ہے کہ ٹیم کی کی قیادت کوہلی جیسے باصلاحیت کرکٹر کے ہاتھوں میں ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details