اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ فوربس انڈیا لسٹ میں سرفہرست - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ملک کی اہم شخصیات میں سب سے مقبول چہرہ ہیں، اور باوقار فوربس انڈیا سیلیبریٹی -2019 کی 100 شخصیات کی فہرست میں سب کو پچھاڑتے ہوئے سب سے اوپر پہنچ گئے ہیں۔

وراٹ فوربس انڈیا  لسٹ میں سرفہرست
وراٹ فوربس انڈیا لسٹ میں سرفہرست

By

Published : Dec 21, 2019, 7:50 PM IST


دلچسپ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے اس معاملے میں کئی بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس پر گزشتہ آٹھ برسوں سے صرف بالی و وڈ شخصیات کی گرفت تھی۔

فوربس کے مطابق وراٹ نے 1 اکتوبر 2018 سے 30 ستمبر 2019 تک 252.72 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور 100 شخصیات کی فہرست میں وہ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔

اکشے کمار بھی درجہ بندی میں اٹھ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جن کی اس وقفے میں کمائی 293.25 کروڑ روپے ہے جبکہ اس فہرست میں سال 2016 سے ٹاپ پر رہے سلمان خان تیسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔فوربس نے جاری بیان میں کہاکہ شخصیات کی شہرت، پرنٹ اور سوشل میڈیا میں ان کی شہرت کے اوسط سے ان کو منتخب کیا گیا ہے۔

کچھ ہستیاں جو مقبولیت کے لحاظ سے بہت آگے رہیں انہیں زیادہ آمدنی والے کھلاڑیوں کے مقابلے میں اوپر رکھا گیا ہے۔فوربس انڈیا کے مطابق وراٹ نے میچ فیس، بی سی سی آئی کے مرکزی معاہدہ، برانڈ کو فروغ دینے اور انسٹاگرام پوسٹ سے یہ آمدنی اکٹھا کی ہے۔

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بلے باز سچن تندولکر نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، جو اس فہرست میں بالترتیب پانچویں اور نویں نمبر پر ہیں ۔ سال 2013 میں ریٹائرمنٹ کے باوجود سچن فوربس کی اس فہرست میں ہمیشہ ہی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے بھی اس بار اونچي چھلانگ لگائی ہے جو 23 ویں مقام سے براہ راست 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ روہت کا اس سال تینوں فارمیٹس میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ رہا ہے۔

مرد کرکٹ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رشبھ پنت، ہردک پانڈیا، جسپريت بمراه، لوکیش راہل، شکھر دھون، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو نے بھی فوربس کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔خاتون کرکٹروں میں متالی راج، سمرتی مندھانا اور هرمنپريت کور نے بھی 100 شخصیات کی فہرست میں خود كو شامل کیا ہے۔

فوربس کی فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شٹلر پی وی سندھو، سائنا نہوال، پہلوان بجرنگ پونيا، مکے باز ایم سی میری کوم ، ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا، فٹبالر سنیل چھیتری اور گولفر ارنبا لاہڑی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details