اردو

urdu

ETV Bharat / sports

موجودہ کرکٹ ٹیم بھارت کی بہترین ٹیم ہے: گواسکر - icc test championship

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے کہا کہ 'وراٹ کوہلی کی قیادت والی موجودہ کرکٹ ٹیم بھارت کی بہترین ٹیم ہے۔

sunil gavaskar
sunil gavaskar

By

Published : Aug 23, 2020, 3:38 PM IST

بھارت کے عظیم کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی کی زیر قیادت بھارت کی موجودہ ٹیم کے پاس ایسے کھلاڑی اور ہتھیار ہیں جو کسی بھی طرح کی پچ پر میچ جیت سکتی ہے۔

سابق تجربہ کار بلے باز سنیل گواسکر نے موجودہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم کو بھارت کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمدہ بالنگ اٹیک کی وجہ سے یہ پچھلی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ متوازن ہے اور وراٹ کی کپتانی میں ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی سرفہرست مقام پر ہے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم متوازن قابلیت، مہارت اور جذبات کے لحاظ سے اب تک کی بہترین بھارتی ٹیم ہے۔ میں اس سے بہتر بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ 'موجودہ ٹیم کی خصوصیت اس کا متنوع بالنگ اٹیک ہے جو کسی بھی طرح کی حالت اور حالات میں میچ جیت سکتا ہے۔

لٹل ماسٹر نے کہا 'اس ٹیم کے پاس ایسی صلاحیت ہے جو کسی بھی طرح کی پچ پر میچ جیت سکتی ہے۔ اسے حالات کی مدد کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حالات کیسے بھی ہوں وہ کسی بھی وکٹ پر میچ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'بیٹنگ کے معاملے میں 1980 کی دہائی کی ٹیمیں بھی ایسی ہی تھیں لیکن ان کے پاس وہ بالرز نہیں تھے جو وراٹ کے پاس موجود ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ 'اہم بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم میں ہمیشہ اچھے بلے باز اور اسپنر رہے ہیں لیکن ابھی اس ٹیم کے پاس جسپریت بمراہ، محمد سمیع، ایشانت شرما امیش یادو اور بھونیشور کمار جیسے تیز گیند باز بھی موجود ہیں۔

بھارت کی قومی ٹیم کی جانب سے سنہ 1971 سے 1987 تک 125 ٹیسٹ میں 10 ہزار 122 رنز بنانے والے عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے بیٹنگ کے معاملے میں کہا کہ 'موجودہ ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا جیسی ٹیموں سے زیادہ اسکور کرسکتی ہے جو اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details