اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ اور ایشانت نے دہلی پولیس کی تعریف کی - وراٹ اور ایشانت نے کی دہلی پولیس کی تعریف

کپتان وراٹ کوہلی اور ایشانت شرما نے لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس کے کاموں کی جم کر تعریف کی ۔

وراٹ اور ایشانت نے دہلی پولیس کی تعریف کی
وراٹ اور ایشانت نے دہلی پولیس کی تعریف کی

By

Published : Apr 12, 2020, 12:19 AM IST

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس کے طریقہ کار کی تعریف کی ہے۔

وراٹ اور ایشانت نے دہلی پولیس کی تعریف کی
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت ہند نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو 14 اپریل تک چلے گا۔اس دوران دہلی پولیس لوگوں کی خدمت کر رہی ہے اور ضرورتمندوں تک کھانا بھی پہنچا ہے۔وراٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہاکہ یہ جاننا میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ پولیس ایسے مشکل دور میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔دہلی پولیس نہ صرف پوری ایمانداری سے اپنا کام رہی ہے بلکہ ضرورتمندوں تک کھانا بھی پہنچا رہی ہے۔ایشانت نے لوگوں سے گھر میں رہنے اور اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھنے کی گزارش کی۔انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس کے جوان دن رات ایک کر کے اپنا کام کر رہے ہیں تو ایسے میں ہمیں گھر میں رہ کر ان کی مدد کرنی چاہئے اور سب سے ضروری بات کہ ہمیں فرضی خبروں پر بھروسہ نہیں کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details