اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی کی توجہ ورلڈ کپ ٹی۔20 پرمرکوز - توجہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی تمام تر توجہ اب ورلڈ کپ ٹی۔20 ٹورنامنٹ پر مرکوز ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔20 سیریز کو تیاری کے طور پر دکھ رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی کی توجہ ورلڈ کپ ٹی۔20 پرمرکوز

By

Published : Aug 3, 2019, 3:23 PM IST

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ۔20 سیریز ہمارے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس سیریز کے ذریعہ ہمیں ورلڈ ٹی۔20 کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ میں اس سیریز میں نمایاں کارکردگی کامظاہرے کی بد ولت اس فارمیٹ میں خود ڈھلنے کی کوشش کروں گا۔ کریبین دورے کے دوران 15 بہترین ٹی۔20 کھلاڑیوں کا انتخاب آسان ہو سکتا ہے۔

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ سے قبل ہمیں 25 سے 26 ٹی۔20 میچ کھیلنے کوملیں گے ۔ ان میچوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پرہماری نظریں رہیں گی۔

بھارتی کپتان کے مطابق ہمارے پاس مضبوط اور متوازن بینچ اسٹرینتھ ہے۔ ٹی ۔20 فارمیٹ کے لیے ٹیم کے پاس کئی متبادل کھلاڑی ہیں۔ جس کھلاڑی کوموقع ملے گا وہ اپنی طرف سے شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ ٹیم کےلیے اچھی بات ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے سلسلے میں وراٹ کوہلی نے کہاکہ کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی ہے ۔ ویسٹ انڈیز ٹی۔20 فارمیٹ کی چمپیئن ٹیم ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کئی خطرناک کھلاڑی ہیں جوکسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ہمیں محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details