اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وسیم جعفر اتراکھنڈ رنجی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر - ممبئی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور گھریلو کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز وسیم جعفر کو ایک برس کے لیے اتراکھنڈ رنجی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

وسیم جعفر
وسیم جعفر

By

Published : Jun 23, 2020, 7:28 PM IST

رواں برس مارچ کے مہینے میں اپنے 24 سالہ کرکٹ کریئر کو الوداع کہنے والے ممبئی کے وسیم جعفر اب اتراکھنڈ رنجی کرکٹ ٹیم کا میں جیت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے نظر آئیں گے، انہیں ایک سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

وسیم جعفر سے خصوصی بات چیت

اس بابت وسیم جعفر نے کہا کہ 'میں بہت خوش ہوں کہ کیوں کہ بطور ہیڈ کوچ یہ میرا پہلا عہدہ ہوگا اور میں وہاں کھلاڑیوں اور ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں ہی اپنے 24 سالہ کرکٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا تھا، ان کا شمار بھارت کی گھریلو کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں ہوتا ہے۔

وسیم جعفر نے 240 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 50.67 کے اوسط سے 19 ہزار 410 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ جعفر نے بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 31 ٹیسٹ اور 2 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 1944 اور 10 رنز بنائے ہیں۔

وسیم جعفر

ممبئی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز کی طور پر اپنئ کرکٹ کریئر کا آغاز کرنے والے وسیم جعفر بعد میں ودربھ ٹیم کا رخ کیا اور اسے دو بار رنجی چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اتراکھنڈ رنجی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر وسیم جعفر نے کہا کہ 'میرے کیے جیت ہی سب کچھ ہے اس لیے میری کوشش یہی ہوگی کہ ٹیم مین بھی جیت کی عادت ڈالوں تا کہ وہ لوگ آئندہ سیزن میں چیمپیئن کا خطاب حاصل کر سکیں۔

وسیم جعفر

حالانکہ کورونا وائرس کی وجہ سے رنجی ٹرافی کے آئندہ سیزن پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں لیکن جعفر نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ رنجی ترافی کا اگلا سیزن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details