یشایشوی جیسوال کی ناٹ آؤٹ سنچری اوردیوانش سکسینہ کی غیرمفتوح نصٖف سنچری کی بدولت بھارت نے کٹرحریف پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۔19 ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
پاکستان کے 173 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اوپنریش وی جیسوال اوردیوانش سکسینہ کی غیرمعمولی شروعات کی ۔
بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 173 کی رنوں غیرمفتوح شراکت داری کی ۔ بھارت نے 35 ویں اوورز میں بغیر نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے انڈر۔19 ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں جگہ بنالی ۔
یشایشوی جیسوال113 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 105 رن اور دیوانش سکسینہ 99 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 59 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سنویو پارک میں کھیلے جارہے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی گیندبازوں نے عمدہ شروعات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کے پہلےب بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔