اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا ' - يشسوی جیسوال

بھارت کے نوجوان بلے بازیشسوی جیسوال نے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری کے بعد کہاکہ وہ تمام بھارتیوں کو شکرئی کرتے ہیں جنہوں نے ٹیم کی جیت کے لیے دعا

'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا '
'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا '

By

Published : Feb 4, 2020, 11:28 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:09 AM IST

اپنی ناقابل شکست سنچری سے بھارت کو انڈر -19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچانے والے نوجوان بلے باز يشسوی جیسوال نے منگل کو کہا کہ یہ ان کے لئے ایک خواب پورے ہونے جیسا ہے اور وہ تمام بھارتیوں کا شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے ٹیم کے لئے دعا کی۔

يشسوي نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 105 رنوں کی میچ فاتح اننگز کھیلی اور دوياش سکسینہ کے ساتھ بھارت کو 10 وکٹ سے فتح دلا کر فائنل میں پہنچایا۔

'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا '

يشسوي کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا. يشسوي اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے پہلے سنچری بنانے والے بن گئے ہیں اور ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ میں 300 رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

يشسوي اور دوياش کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 176 رن کی شراکت پاکستان کے خلاف انڈر -19 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔

نہوں نے سرفراز خان اور سنجو سیمسن کے درمیان 2014 میں دبئی میں پانچویں وکٹ کے لئے بنی 119 رن کی شراکت کا ریکارڈ توڑا۔

'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا '

اس نوجوان بلے باز نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ قبول کرنے کے بعد کہاکہ میں نے اپنے ملک کے لئے جو کیا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں۔

میں اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا. میں اس بات کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا کہ میں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو جیت دلائی. مجھے اور دوياش کو مستقبل میں اور بھی محنت کرنا ہوگی۔

'میرا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا '

يشسوی نے کہاکہ شراکت کے دوران ہم دونوں آپس میں بات کر رہے تھے کہ ہمیں وکٹ پر ٹکے رہنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی گیند بازوں نے آغاز میں اچھی گیند بازی کی تھی ۔

فائنل میں پہنچنے کے بعد ہم اپنے تمام اسپورٹ عملے اور ہم وطنوں کا شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارے لئے دعا کی. اب ہم فائنل میں اپنی بہترین پرفارمینس دینے کی کوشش کریں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details