عمر گل نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 130 ایک روزہ میچوں میں عمر گل نے 179 شکار کیے۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچوں میں 85 آؤٹ کیے۔