اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل سیزن میں یہ پانچ بڑے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں

دنیا کی سب سے دلچسپ اور مشہور لیگ ، انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں سیزن کل یعنی 19 ستمبر سے شروع ہو جائیگا۔ اس کا افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور تین بار کی آئی پی ایل چیمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے مابین ہوگا۔

This IPL season these 5 big records can be set
اس آئی پی ایل سیزن یہ 5 بڑے ریکارڈ ہو سکتے ہیں قائم

By

Published : Sep 18, 2020, 5:20 PM IST

جس طرح ہر آئی پی ایل سیزن میں نئے ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے ہیں اسی طرح اس سیزن میں بھی پانچ بڑے ریکارڈ بن سکتے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں ایسے ہی پانچ ریکارڈز پر جو اس دفع دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

  1. بھارتی کرکٹ ٹیم اور ٹیم آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی اس آئی پی ایل سیزن میں 100 رنز بناتے ہی اپنے ٹی ٹونٹی میں 9000 رنز مکمل کر لیں گے۔ وہ یہ مقام حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بلےباز ہوں گے۔ دنیا میں اس ریکارڈ کی بات کریں تو وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 9000 رنز بنانے والے ساتویں ایسے بلے باز ہوں گے۔ ان سے پہلے کرس گیل ، کیرن پولارڈ ، برینڈن میکولم ، شعیب ملک ، ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے مقام حاصل کیا تھا۔
    وراٹ کوہلی
  2. اس سیزن میں چار میچ کھیلتے ہی ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ سریش رائنا کے نام ہے۔ سریش رائنا اب تک 193 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں لیکن رائنا نے اس سیزن میں آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
    مہیندر سنگھ دھونی
  3. اس سیزن میں کرس گیل کے نام ایک بڑا ریکارڈ ہو سکا ہے۔ ٹی 20 کرکٹ میں ان کے نام پر 1000 چھکے مارنے کا ریکارڈ بن سکتا ہے۔ اگر گیل اس سیزن میں 22 چھکے لگاتے ہیں تو وہ 1000 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔
    کرس گیل
  4. رویندر جڈیجا کے نام بھی اس برس ایک بڑا ریکارڈ بن سکتا ہے۔ اگر وہ اس سیزن میں 73 رنز بناتے ہیں تو وہ آئی پی ایل میں 2000 رنز اور 100 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ جڈیجا سیزن کے پہلے میچ میں ہی یہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔
    رویندر جڈیجا
  5. 18 وکٹ لیتے ہی جسپریت بمراہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹز لینے والے پہلے گیندباز بن جائیں گے۔
    جسپریت بمراہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details